بیت المقدس کے فلسطینیوں کے مکانات کی وسیع پیمانے پر تباہی
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197005-بیت_المقدس_کے_فلسطینیوں_کے_مکانات_کی_وسیع_پیمانے_پر_تباہی
اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے متعدد تجارتی اور رہائشی مکانات کو تباہ کردیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • بیت المقدس کے فلسطینیوں کے مکانات کی وسیع پیمانے پر تباہی

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے متعدد تجارتی اور رہائشی مکانات کو تباہ کردیا ہے-

فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح کئی بلڈوزروں کے ذریعے مشرقی بیت المقدس کے علاقے "العیزریہ" پر حملہ کردیا اور فلسطینیوں کی متعدد رہائشی اور تجارتی عمارتوں کو تباہ کردیا- صہیونیوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ عمارتیں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں- اسرائیلی حکومت، بیت المقدس کو یہودی بنانے اور صیہونی کالونیوں میں توسیع کی غرض سے، اس شہر میں فلسطینیوں کی رہائشی اور تجارتی املاک کو تباہ و برباد کر رہی ہے تاکہ ان کو بیت المقدس سے کوچ کرنے پر مجبور کردے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ اوسلو معاہدے کی رو سے فلسطینوں کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے زیر انتظام علاقوں میں گھر بنا سکتے ہیں-
az26082015