شام میں دسیوں تکفیری دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197013-شام_میں_دسیوں_تکفیری_دہشت_گرد_ہلاک
شامی فوج نے ملک کے شمال مغربی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دسیوں تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  • شام میں دسیوں تکفیری دہشت گرد ہلاک

شامی فوج نے ملک کے شمال مغربی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دسیوں تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا-

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ شام کی فضائیہ نے صوبہ لاذقیہ میں امن کی برقراری کے لئے تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں- اس ذریعے کے مطابق ان حملوں میں ادلب کے مضافات میں ستر دہشت گرد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے اور ان کی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں- یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام کی فوج نے پیر کے روز سے مشرقی لاذقیہ کے مضافات میں اپنی کاروائیوں کا آغاز کیا ہے تاکہ الجب الاحمر کے اسٹریٹیجک ٹیلوں اور دیہاتوں پر کنٹرول اور صوبے حماۃ کے شمال مغربی علاقوں کی سمت پیشقدمی کرسکے- دوسری جانب بدھ کے روز بھی ایک راکٹ، حمص کے شمالی علاقے تلبیسہ میں ایک پٹرول پمپ پر داغا گیا جہاں ایک آئیل ٹینکر میں دھماکہ ہونے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہوگئے- کہا جاتا ہے کہ حمص کا شمالی علاقہ، دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرۃ سے وابستہ تکفیری دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا مرکز ہے-
az26082015