عراقی علماء اور عوام کی جانب سے اصلاحات کا خیرمقدم
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197032-عراقی_علماء_اور_عوام_کی_جانب_سے_اصلاحات_کا_خیرمقدم
تہران میں عراقی سفیر نے کہا ہے کہ مرجعیت اور عوام کی جانب سے ملک میں اصلاحات کا پرزور خیرمقدم کیا جا رہا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۷, ۲۰۱۵ ۰۷:۰۰ Asia/Tehran
  • عراقی علماء اور عوام کی جانب سے اصلاحات کا خیرمقدم
    عراقی علماء اور عوام کی جانب سے اصلاحات کا خیرمقدم

تہران میں عراقی سفیر نے کہا ہے کہ مرجعیت اور عوام کی جانب سے ملک میں اصلاحات کا پرزور خیرمقدم کیا جا رہا ہے

تہران میں عراق کے سفیر راجح صابر عبود الموسوی نے جمعرات کو ایک انٹرویو میں عراق میں اصلاحات پر عمل درآمد کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے سیاسی نظام میں کچھ خامیاں تھیں جنہیں قوم کے لئے نظرانداز نہیں کرسکتی تھی-
تہران میں عراقی سفیر نے کہا کہ عراق کے داخلی حالات کا تقاضہ ہے کہ اصلاحات کا عمل تیزی سے آگے بڑھے اور اس پر عمل درآمد میں مراجع کرام کے حالیہ احکامات نے اہم کردار ادا کیا ہے-
عبود الموسوی کا کہنا ہے کہ عراق کے تقریبا تمام گروہ اور سیاسی جماعتیں ملک میں اصلاحات کی خواہاں تھیں اور ہیں-تہران میں عراق کے سفیر نے عراق کی تقسیم کی غیر ملکی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے سیاسی،مذہبی اور نسلی گروہ تقسیم عراق کے خلاف ہیں-
عبود الموسوی نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے عراق کی حمایت، درحقیقت پورے ملک میں امن و استحکام کا باعث بنی ہے- قابل ذکر ہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے مراجع کرام اور عوام کے مطالبے پر اصلاحات کا پیکج پیش کیا اور ممبران پارلیمنٹ کی حمایت کے بعد اب اس پر عمل درآمد ہو رہا ہے-az27082015