شام: کیمیاوی ہتھیار استعمال کرنے پر مبنی داعش کے اقدام کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197081-شام_کیمیاوی_ہتھیار_استعمال_کرنے_پر_مبنی_داعش_کے_اقدام_کی_مذمت
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شام میں دہشت گرد گروہ داعش کی جانب سے کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے جانے کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۸, ۲۰۱۵ ۰۳:۵۸ Asia/Tehran
  • شام: کیمیاوی ہتھیار استعمال کرنے پر مبنی داعش کے اقدام کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شام میں دہشت گرد گروہ داعش کی جانب سے کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے جانے کی مذمت کی ہے۔

شین ہوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے جمعرات کے دن ایک بیان جاری کیا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق رپورٹوں کا مسلسل منظر عام پر آںا بہت ہی تشویش ناک ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان میں مزید آیا ہے کہ رواں مہینے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے منظور کی جانے والی قرارداد دو ہزار دو سو پینتیس عالمی برادری کے اس پیغام کی حامل ہے کہ اس طرح کے ہتھیاروں کے استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔شام میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں اور مارع نامی شہر کے باشندوں کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے کیمیاوی اور زہریلے مواد کے ساتھ اس شہر پر حملہ کیا جس کی وجہ سے بہت سے عام شہری زخمی ہو گئے ہیں۔اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی بدھ کے دن رپورٹ دی تھی کہ بین الاقوامی ماہرین اور معائنہ کار اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے تل براک اور حسکہ پر دو الگ الگ حملوں میں کیمیاوی مواد کے حامل بم استعمال کئے ہیں۔ az28082015