یمن پر سعودی لڑاکا طیاروں کی وحشیانہ بمباری جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197083-یمن_پر_سعودی_لڑاکا_طیاروں_کی_وحشیانہ_بمباری_جاری
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۸, ۲۰۱۵ ۰۴:۵۰ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی لڑاکا طیاروں کی وحشیانہ بمباری جاری

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

یمن الیوم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جمعے کے دن یمن کے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں پانچ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے حدیدہ صوبے کے المنصوریہ علاقے میں واقع چار اسکولوں پر بھی حملے کئے جن میں یہ تمام اسکول تباہ ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کے دن صوبہ حجہ میں واقع عبس شہر کے مضافاتی علاقوں پر فضائی حملے کئے جن کے نتیجے میں ایک یمنی شہری شہید اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔ دوسری جانب یمن کی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے جیزان صوبے میں واقع الممعود فوجی چھاؤنی پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے دس فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے رواں سال چھبیس مارچ سے یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی غرض سے اس ملک کو اپنے وحشیانہ فضائی حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں یمن کے ہسپتالوں، اسکولوں اور رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ چار ہزار سے زیادہ افراد شہید اور کئی ہزار زخمی جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔az28082015