شہر بیجی کی کمشنری داعش کے قبضے سے آزاد ہوگئی
Aug ۳۱, ۲۰۱۵ ۰۳:۲۱ Asia/Tehran
-
شہر بیجی کی کمشنری داعش کے قبضے سے آزاد ہوگئی
عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی نے شہر بیجی کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز بیجی شہر میں عراقی فوج اور الحشدالشعبی کے ساتھ داعش دہشت گردوں کی لڑائی میں عراقی فوج نے اس شہر کی کمشنری اور اس کے اطراف کی عمارتوں پر کنٹرول حاصل کرلیا -اسی طرح بدھ کے روز بھی عراقی فوج اور الحشد الشعبی نے اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے، شہر بیجی کے جنوب میں واقع ایک صنعتی شہر کو آزاد کرالیا تھا- یہ ایسی حالت میں ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے اب تک متعدد بار عراق کے شہر بیجی کی آئیل ریفائنری پر حملہ کیا اور ہر مرتبہ سیکورٹی فورسیز نے ہوشیاری سے ان حملوں کو ناکام بنایا ہے-
شہر بیجی اور اس کی آئیل ریفائنری، کہ جس کا شمار عراق میں سب بڑی تیل کی تنصیبات میں ہوتا ہے، گذشتہ ایک سال سے سرکاری فورسیز اور دہشت گرد گروہ داعش کے درمیان جنگ کا میدان رہی ہے
ٹیگس