فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال
Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۰۶:۲۴ Asia/Tehran
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے پانچ اراکین نے اپنی عارضی قید کے خلاف صیہونی جیل میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے پانچ اراکین نے اپنی مسلسل عارضی قید کے خلاف صیہونی حکومت کی جیل کتیسعوت میں بھوک ہڑتال کر رکھی ہے ہیں۔ ادھر فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق ادارے نے بھی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کی تصدیق کردی ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت اپنے قوانین کے مطابق فلسطینیوں کو چند برسوں تک عارضی طور پر قید کر لیتی ہے اور ان پر نہ تو کئی مقدمہ چلایا جاتا ہے اور نہ ہی ان پر فرد جرم عائد کی جاتی ہے۔