یمن میں سعودی جرائم کی دستاویز
Sep ۰۶, ۲۰۱۵ ۰۳:۳۴ Asia/Tehran
-
یمن میں سعودی جرائم کی دستاویز
یمن کے شہری اداروں نے اس ملک میں سعودی عرب کے جرائم بارے میں شواہد جمع کرنا شروع کردیئے ہیں۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے شہری ادارے اور تنظیمیں اس ملک کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے چھ مہینے سے جاری وحشیانہ حملوں میں ہونے والی تباہی و بربادی کو دستاویز کی شکل میں اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں- اس کا مقصد یمن میں عام شہریوں کے خلاف سعودی عرب کے جرائم کا جائزہ لینے کے لئے ایک فہرست تیار کرنا ہے-یمن پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں اب تک چار ہزار نو سو سڑسٹھ عام شہری شہید اور بارہ ہزار نواسی افراد زخمی ہو چکے ہیں-
موصولہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے مسلسل حملوں سے شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافے کے ساتھ ہی اس ملک میں انسانی اور معاشی صورت حال بھی بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے-
ٹیگس