شیرخوار فلسطینی بچے کی والدہ بھی شہید
Sep ۰۶, ۲۰۱۵ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
-
شیرخوار فلسطینی بچے کی والدہ بھی شہید
صیہونی آبادکاروں کے حملے میں شہید ہونے والے شیرخوار فلسطینی بچے کی والدہ بھی شہید ہوگئی ہیں-
اطلاعات کے مطابق کچھ عرصہ پہلے نابلس شہر کے نزدیک صیہونی آبادکاروں کے حملے میں شہید ہونے والے ایک اٹھارہ ماہ کے فلسطینی بچے کی والدہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئی- صیہونی آبادکاروں نے اکتیس جولائی کو نابلس شہر کے نزدیک دوما گاؤں میں فلسطینیوں کے دو گھروں کو آگ لگا دی تھی-
اس حملے میں اٹھارہ ماہ کا بچہ علی سعد دوابشہ شہید ہوگیا تھا اور اس کے والدین اور ایک چار سالہ بھائی شدید طور پر جھلس گئے تھے-
علی سعد دوابشہ کے والد سعد دوابشہ بھی زخموں کی شدت کے سبب کچھ ہی دن کے بعد شہید ہوگئے تھے- صیہونی آبادکاروں کے حملے میں علی دوابشہ کی والدہ نوے فی صد جل گئی تھیں-
ٹیگس