ایران غیر ملکی سیاحوں کو الیکٹرانک ویزے جاری کرے گا۔
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197705-ایران_غیر_ملکی_سیاحوں_کو_الیکٹرانک_ویزے_جاری_کرے_گا
ایران،سیاحت کے فروغ کے لئے وسیع پیمانے پر سہولتیں فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  •  ایران غیر ملکی سیاحوں کو الیکٹرانک ویزے جاری کرے گا۔

ایران،سیاحت کے فروغ کے لئے وسیع پیمانے پر سہولتیں فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ بات ایران کی سیاحت اور ثقافتی ورثے کے ادارے کے سربراہ مسعود سلطانی فر نے پیر کے روز تہران میں اسپین کے وزیر صنعت و سیاحت اور توانائی خوزہ مانوئل سوریا کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے متعدد اقدامات انجام پارہے ہیں جن میں ایک سو نوے ملکوں کے باشندوں کو ملک کے ہوائی اڈوں پر ویزے کی سہولیات فراہم کرنا بھی شامل ہے- مسعود سلطانی فر نے کہا کہ آئندہ ایک سال میں ہم کوشش کریں گے کہ غیر ملکی سیاحوں کے لئے الیکٹرانک طریقے سے ویزے جاری کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ایران کے سیاحتی شعبے میں اسپین کے سرمایہ کاروں کی شراکت کے لئے حالات فراہم ہوگئے ہیں- اسپین کی صنعت و سیاحت اور توانائی کے وزیر نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک، ایران میں تین سو ہوٹل کی تعمیر اور اس سلسلے میں اسپین کی کمپنیوں کے تجربات کی منتقلی اور سیاحت کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔