متحدہ عرب امارات میں مظاہرہ، یمن سے فوج واپس بلانے کا مطالبہ
Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
متحدہ عرب امارات کے عوام نےمظاہرہ کر یمن سے اپنے ملک کے فوجی واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہریوں نے یمن میں اپنے ملک کے فوجی بھیجنے کے خلاف سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کو ابوظبی واپس بلایا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے ملک کے باقی ماندہ فوجیوں کی واپسی کے لئے فوری طور پر اقدام کرے اور ان کو اس بے مقصد جنگ سے باہر نکالے۔ خبری ذرائع نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں نے اس مظاہرے کے دوران یمن کے خلاف جارحیت میں اپنے ملک کے فوجیوں کی شرکت کی بھی مذمت کی ہے۔ حالیہ چند دنوں کے دوران متحدہ عرب امارات سمیت سعودی عرب کے اتحادی ملکوں کے دسیوں فوجی یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس کے حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔