ترک فوج عراق میں داخل ہوگئی
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197754-ترک_فوج_عراق_میں_داخل_ہوگئی
میڈیا رپورٹوں کے مطابق ترکی کی فوج، پی کے کے، کے افراد کو پکڑنے کے بہانے سے عراق میں داخل ہوگئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • ترک فوج عراق میں داخل ہوگئی

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ترکی کی فوج، پی کے کے، کے افراد کو پکڑنے کے بہانے سے عراق میں داخل ہوگئی ہے۔

رشیا ٹوڈے نے اپنی بریکنگ نیوز میں کہاہے کہ ترکی کی فوج ، پی کے کے، کے افراد کو پکڑنے کے بہانے عراقی کردستان کے علاقے میں داخل ہوگئی ہے- فرانس پریس اور دیگر خبر رساں اداروں نے بھی اس خـبر کو جاری کیا ہے۔ انقرہ نے بھی اعلان کیا ہےکہ ترکی فوج ایک محدود مدت کے لئے بری راستے سے عراق میں داخل ہوئی ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران ترکی کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اس ملک کی فوج کے خلاف پی کے کے، کے حملوں میں شدت آگئی ہے اور بہت سے فوجی پی کے کے، کے ہاتھوں مارے گئے ہیں- گذشتہ رات بھی ترکی کے تقریبا پچاس لڑاکا طیاروں نے عراقی کردستان کے علاقے میں پی کے کے ، کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور اس علاقے میں کاروائی انجام دی ہے- شمالی عراق کی فضا میں ترکی کی فضائیہ کی کاروائی پر بغداد نے ناراضگی ظاہر کی ہے، یہ کاروائی عراقی کردستان کے علاقے کے سربراہ مسعود بارزانی کے کہنے پر انجام پا رہی ہے کہ جن کی سربراہی کی مدت ختم ہوچکی ہے-