صہیونی فوجیوں نے دسیوں فلسطینی مزدور گرفتار کر لئے
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197858-صہیونی_فوجیوں_نے_دسیوں_فلسطینی_مزدور_گرفتار_کر_لئے
صیہونی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں کام کرنے والے دسیوں فلسطینی مزدوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۰, ۲۰۱۵ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • صہیونی فوجیوں نے دسیوں فلسطینی مزدور گرفتار کر لئے

صیہونی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں کام کرنے والے دسیوں فلسطینی مزدوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

فلسطین الیوم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے دسیوں فلسطینی مزدوروں کے پاس راہداری پرمٹ نہ ہونے کے بہانے ان کو گرفتار کرنے کے بعد جیل بھیج دیا ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت مسلمانوں اور صیہونیوں کے درمیان مسجدالاقصی کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازش کو عملی جامہ پہنانے کے درپے ہے اور وہ ایک اور انتفاضہ شروع ہونے کے خوف سے مختلف بہانوں کے ساتھ فلسطینی جوانوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں بھیج رہی ہے۔ دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے بلڈوزروں نے صیہونی فوجیوں کی مدد سے جمعرات کے دن مشرقی الخلیل میں واقع البقعہ کے علاقے میں فلسطینیوں کی زرعی زمینوں کو تباہ کر دیا ہے۔