غاصب اسرائیل نے غزہ پٹی میں دو گذرگاہیں بند کر دیں
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i198085-غاصب_اسرائیل_نے_غزہ_پٹی_میں_دو_گذرگاہیں_بند_کر_دیں
غاصب صیہونی حکومت نے سرحدی گذرگاہ کرم ابوسالم اور بیت حانون کو بند کر دیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
  • غاصب اسرائیل نے غزہ پٹی میں دو گذرگاہیں بند کر دیں

غاصب صیہونی حکومت نے سرحدی گذرگاہ کرم ابوسالم اور بیت حانون کو بند کر دیا ہے-

فلسطینی نیوز ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے یہودیوں کی عیدوں کو بہانہ بناتے ہوئے پیر اور منگل کو کرم ابو سالم اور بیت حانون گذرگاہوں کو بند کر دیا ہے- کرم ابو سالم گذرگاہ غزہ پٹی کے جنوب میں واقع ہے اور اس علاقے میں ساز و سامان پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے- اس گذرگاہ کے دو دنوں تک بند رہنے سے غزہ میں ایندھن کا بحران بڑھ جائے گا- بیت حانون غزہ اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان رابطے کا واحد زمینی راستہ ہے جس سے رفت و آمد کے لئے صیہونی حکام کی جانب سے سخت پابندیاں عائد ہیں- غزہ میں ایندھن کی کمی کے باعث، غزہ کا بجلی گھر جو ضرورت کی صرف نصف یعنی ایک سو بیس کے بجائے صرف ساٹھ میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے ، اب تک با رہا بند ہو چکا ہے- غزہ کے حکام کے مطابق اس بجلی گھر کو چالو رکھنے کے لئے روزانہ پانچ لاکھ پچاس ہزار لیٹر ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ اس علاقے کے محاصرے کے باعث اس کے لئے روزانہ ضرورت کا ایندھن نہایت مشکل سے فراہم ہو پاتا ہے- غزہ پٹی کے زیر محاصرہ ہونے اور وہاں بلڈنگ میٹیریل پہنچنے میں دشواریوں کے باعث، اس علاقے پر دو ہزار چودہ میں صیہونی حکومت کی پچاس روزہ جارحیت سے تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعمیرنو میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں-