صیہونی حکومت کی کابینہ دہشت گرد ہے: مصطفی البرغوثی
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i198089-صیہونی_حکومت_کی_کابینہ_دہشت_گرد_ہے_مصطفی_البرغوثی
فلسطین کی نیشنل اینیشی ایٹو موومنٹ کے سیکریٹری جنرل مصطفی البرغوثی نے صیہونی حکومت کی کابینہ کو دہشت گرد قرار دیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۳:۱۶ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی کابینہ دہشت گرد ہے: مصطفی البرغوثی

فلسطین کی نیشنل اینیشی ایٹو موومنٹ کے سیکریٹری جنرل مصطفی البرغوثی نے صیہونی حکومت کی کابینہ کو دہشت گرد قرار دیا ہے-

مصطفی البرغوثی نے فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی کابنیہ کو دہشت گرد کابینہ قرار دیا- انہوں نے کہا کہ قدس شریف میں اسلامی مقدسات پر حملوں میں شدت پر مبنی صیہونی کابینہ کی سازش کو روکنے کے لئے قدس اور فلسطینیوں کی مزاحمت کی حمایت کے لئے جامع منصوبے بنائے جانے کی ضرورت ہے- مصطفی البرغوثی نے کہا کہ مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملے مسلمانوں، عربوں، فلسطینیوں اور ان تمام افراد کے خلاف ناقابل معافی جرم ہے جو انسانی حقوق، دینی اعتقادات اور مختلف ادیان کی آزادی کے احترام کے قائل ہیں- ان کا کہنا تھا کہ مسجدالاقصی کو نشانہ بنانے کا مقصد اس مقدس مقام کو یہودی رنگ دینا اور ملت فلسطین پر حملہ کرنا ہے اور یہ نیتن یاہو حکومت کی پالیسی ہے جس پر انتہا پسند صیہونی آبادکار عمل کر رہے ہیں- واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے اتوار کی صبح مسجدالاقصی پر ایک بار پھر حملہ کر دیا تھا- اس حملے کے دوران صیہونی فوجیوں نے نماز اور اعتکاف میں مشغول فلسطینیوں کو زدوکوب اور ان کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا تھا جس کے نتیجے میں سو سے زیادہ فلسطینی زخمی ہو گئے تھے-