سیکڑوں شامی پناہ گزین استنبول سے یورپ روانہ
Sep ۲۲, ۲۰۱۵ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
سیکڑوں شامی پناہ گزین یورپ جانے کے لیے پیدل ہی استنبول سے روانہ ہو گئے ہیں-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں شامی پناہ گزین پیر کے روز یونان جانے کی امید میں پیدل ہی استنبول سے ترکی کے سرحدی شہر ادرنہ کے لیے روانہ ہوئے ہیں- ان پناہ گزینوں کو پولیس نے اسنلر کے علاقے میں روک لیا اور ان سے واپس جانے کو کہا ہے- دوسری جانب ادرنہ کی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ان پناہ گزینوں کو اس شہر میں داخل نہیں ہونے دے گی- اس وقت ترکی میں بیس لاکھ سے زائد شامی گزین موجود ہیں- ترکی کی حکومت ان افراد کو ترکی کے مسافروں کا نام دیتی ہے اور چونکہ ترکی ان کو پناہ گزین قرار نہیں دیتا ہے اس لیے ان کو وہ حقوق حاصل نہیں ہیں جو بین الاقوامی قوانین کے مطابق پناہ گزینوں کو حاصل ہوتے ہیں- ترکی میں شامی پناہ گزینوں کی اکثریت بہت ہی افسوس ناک اور نامناسب حالات میں زندگی گزار رہی ہے-