شام: کار بم دھماکے میں ایک فرد جاں بحق اور متعدد زخمی
Sep ۲۲, ۲۰۱۵ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
شام کے صوبے حمص میں ایک کار بم دھماکے میں ایک فرد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کو شام کے حمص صوبے میں واقع الزہرا علاقے میں ایک کار بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے- طبی ذرائع نے زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی ہے ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے الزہرا علاقے میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے-شام کے سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف اس ملک کی فوج کی پے در پے کامیابیوں کے بعد دہشت گردوں نے عام شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ حملے تیز کردیئے ہیں- دوسری جانب شامی فوج کے حملے میں لاذقیہ کے الروضہ علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فوج کے حملے میں بیس دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے-
ٹیگس