یمن میں 55 سعودی فوجی ہلاک اور زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i198902-یمن_میں_55_سعودی_فوجی_ہلاک_اور_زخمی
یمنی فوج اور عوامی فورس کے حملوں میں پچپن سعودی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
  • یمن میں 55 سعودی فوجی ہلاک اور زخمی
    یمن میں 55 سعودی فوجی ہلاک اور زخمی

یمنی فوج اور عوامی فورس کے حملوں میں پچپن سعودی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبۂ مآرب میں جارح سعودی  فوج کے ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی فورس کے حملوں میں پچپن سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق صوبۂ مآرب کے بعض علاقوں میں ہونے والے ان حملوں میں سعودی فوج کی پندرہ بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

ادھر یمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں الردیف فوجی اڈے پر مارٹر گولے داغ کر متعدد سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

دریں اثنا یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے باب المندب سے متصل الصبیحہ نامی علاقے میں سعودی عرب کے سات ٹینکوں کو تباہ کردیا ہے۔

دوسری طرف یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے" حدہ" میں ایک ریفائنری پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ہوائی حملے میں دو عام شہری شہید اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔

 واضح رہے کہ یمن کے مختلف علاقوں پر چھبیس مارچ سے جاری سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ ان وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں دسیوں ہزار یمنی بے گھر بھی ہوئے ہیں۔