اسرائیلی پارٹی کے سربراہ اور سعودی شہزادے کے درمیان ملاقات
Oct ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
-
اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات
اسرائیلی پارٹی کے سربراہ اور سعودی عرب کے ایک شہزادے کے درمیان نیویارک میں ملاقات کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یش عتید نامی اسرائیلی پارٹی کے سربراہ یائیر لبید نے نیویارک میں سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل سے ملاقات کی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ یہ ملاقات منگل کے روز ہوئی جس میں علاقائی امن کے معاہدے پر دستخط سے متعلق ترکی الفیصل کے حالیہ منصوبے کے بارے میں بات چیت کی گئی۔
اس ملاقات میں اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان امن کی برقراری کی غرض سے علاقائی کانفرنس کے انعقاد کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے پہلے سعودی عرب کے ایک ریٹائرڈ جنرل انور عشقی نے بھی واشنگٹن میں صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل دوری گولڈ سے ملاقات کی تھی۔
اس ملاقات کے بعد انور عشقی نے غاصب اسرائیل کے ایک ٹی وی چینل کو ایک متنازعہ انٹرویو بھی دیا تھا۔ انور عشقی نے اپنے انٹرویو میں اسرائیل اور سعودی عرب کی قربت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ایک طاقتور شخص اور ایران کو مشترکہ دشمن قرار دیا تھا۔
ٹیگس