شام میں داعش کے ہاتھوں ایک اور تاریخی عمارت تباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i198997-شام_میں_داعش_کے_ہاتھوں_ایک_اور_تاریخی_عمارت_تباہ
دہشت گرد گروہ داعش نے شام میں ایک اور تاریخی عمارت کو تباہ کردیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۵, ۲۰۱۵ ۰۳:۴۵ Asia/Tehran
  • شام میں تاریخی عمارت، طاق نصرت، (تدمر)
    شام میں تاریخی عمارت، طاق نصرت، (تدمر)

دہشت گرد گروہ داعش نے شام میں ایک اور تاریخی عمارت کو تباہ کردیا ہے-

اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق شام کے آثار قدیمہ کے ادارے کے سربراہ مامون عبد الکریم نے کہا کہ شام کے صوبے حمص کے شہر تدمر میں "طاق نصرت" نامی تاریخی عمارت بھی، داعش دہشت گردوں نے مسمار کردی ہے- یہ تاریخی عمارت دو ہزار سال پرانی تھی-

داعش گروہ نے تدمر شہر پر قبضہ کرنے کے وقت سے اب تک متعدد آثار قدیمہ کو تباہ کیا ہے- بعض رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے ان آثار قدیمہ میں سے بعض کو فروخت کیا ہے اور اس کام کو اپنی آمدنی کا ذریعہ بنا لیا ہے - شہر تدمر دنیا کے اہم تاریخی کھنڈرات پر مشتمل ہے اور اسے یونسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔