Oct ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • داعش کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کی بمباری
    داعش کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کی بمباری

روس کی فوج نے شام میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔

روسی فوج نے پیر کو اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے نو ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔

روسی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق روسی فضائیہ شام میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں اور ان کے روپوش ہوںے کی جگہوں کا پتہ لگانے کے لئے جاسوسی کی کارروائیاں تیز کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

روس نے پچھلے چھے روز کے دوران شام کے شہر رقہ، حلب اور حسکہ میں فضائی کارروائیاں انجام دی ہیں۔ ان کارروائیوں میں کسی تفریق کے بغیر تمام مسلح دہشت گرد گروہوں کے خفیہ ٹھکانوں، تربیتی مراکز اور اسلحہ کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

روس نے پچھلے ہفتے منگل کے روز شام کی حکومت کی درخواست پر اس ملک میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر حملے شروع کئے تھے۔

ٹیگس