روسی لڑاکا طیاروں کی مدد سے شامی فوج کی پیشقدمی
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i199097-روسی_لڑاکا_طیاروں_کی_مدد_سے_شامی_فوج_کی_پیشقدمی
شامی فوج نے کہا ہے کہ اس نے، دہشت گردوں کے خلاف روسی فوج کے حملوں کے پہلے مرحلے میں، صوبہ حماہ میں ستر کیلو میٹر تک پیشقدمی کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۸, ۲۰۱۵ ۰۵:۲۴ Asia/Tehran
  • روسی لڑاکا طیاروں کی مدد سے شامی فوج کی پیشقدمی

شامی فوج نے کہا ہے کہ اس نے، دہشت گردوں کے خلاف روسی فوج کے حملوں کے پہلے مرحلے میں، صوبہ حماہ میں ستر کیلو میٹر تک پیشقدمی کی ہے-

المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روس کے حملوں کے ساتھ ہی، پچاس کیلو میٹر تک کے علاقوں کو آزاد کرالیا گیا ہے۔ یہ علاقے سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ جیش الفتح کے کنٹرول میں تھے- اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے روس کے ہوائی حملوں کی مدد سے صوبہ حماہ کے شمالی علاقے میں بہت زیادہ پیشقدمی کی ہے اور " کفر نبودہ" ٹاؤن اور کئی دیہاتوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے- روسی لڑاکا طیاروں نے بدھ کے روز صوبہ حماہ کے شمالی علاقوں اور صوبہ ادلب سے متصل علاقوں کو نشانہ بنایا ہے اور اسی دوران شامی فوج نے بھی زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کرکے دہشت گردوں کے کم از کم چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے-