عراقی فضائیہ کا حملہ، ابوبکر البغدادی کے زخمی ہونے کی خبر
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i199197-عراقی_فضائیہ_کا_حملہ_ابوبکر_البغدادی_کے_زخمی_ہونے_کی_خبر
عراقی فضائیہ نے ملک کے مغربی علاقے میں داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran
  • عراقی فضائیہ کا حملہ، ابوبکر البغدادی کے زخمی ہونے کی خبر
    عراقی فضائیہ کا حملہ، ابوبکر البغدادی کے زخمی ہونے کی خبر

عراقی فضائیہ نے ملک کے مغربی علاقے میں داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔

عراقی ذرائع کے مطابق داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے قافلے کو مغربی صوبے الانبار کے علاقے الکرابلہ میں نشانہ بنایا گیا۔
ابوبکر البغدادی الکرابلہ میں داعش کے دوسرے سرغنوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں شرکت کرنا چاہتا تھا کہ عراقی فضائیہ نے اس کے قافلے پر حملہ کردیا۔ عراقی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مقام پر بھی بمباری کی گئی ہے جہاں داعش کی میٹنگ ہونے والی تھی۔
اس حملے میں داعش کے بہت سے سرغنے ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔


ایک عراقی سیکورٹی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عراقی نیوز ایجنسی معلومہ کو  بتایا ہے کہ عراقی فضائيہ کے حملے میں داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی زخمی ہوگيا ہے۔ مذکورہ عراقی سیکورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ قوی امکان یہ ہے کہ ابوبکر البغدادی کی موت کا جلد ہی اعلان کردیا جائے گا کیونکہ اس حملے میں وہ شدید زخمی ہوا ہے۔   


الکرابلہ کا علاقہ دریائے فرات کے کنارے پر شام کی سرحد سے کوئی پانچ سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر عراق کے سرحدی شہر قائم میں واقع ہے۔