الخلیل میں مزید دو فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i199598-الخلیل_میں_مزید_دو_فلسطینی_شہید
صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں کی ‌فائرنگ میں مزید دو فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۱, ۲۰۱۵ ۰۷:۰۸ Asia/Tehran
  • الخلیل میں مزید دو فلسطینی شہید
    الخلیل میں مزید دو فلسطینی شہید

صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں کی ‌فائرنگ میں مزید دو فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق پندرہ سالہ فلسطینی نوجوان بشار نظال الجعبری اور سترہ سالہ فلسطینی نوجوان حسام اسماعیل جمیل الجعبری کو صیہونی فوجیوں اور آباد کاروں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

صیہونی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ یہ دونوں فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے امدادی کارکنوں کو ان فلسطینی نوجوانوں کی مدد کرنے سے بھی روک دیا۔

فلسطین الیوم نے اسی طرح رپورٹ دی ہے کہ منگل کی سہ پہر بہت سے صیہونی آبادکاروں نے وادی الحصین میں فلسطینی شہریوں کےگھروں پر حملہ کیا اور الخلیل میں ان کےگھروں پر فائرنگ کی۔