مقبوضہ بیت المقدس میں مزید دو فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i199636-مقبوضہ_بیت_المقدس_میں_مزید_دو_فلسطینی_شہید
صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مزید دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۲, ۲۰۱۵ ۰۶:۲۸ Asia/Tehran
  • مقبوضہ بیت المقدس میں مزید دو فلسطینی شہید
    مقبوضہ بیت المقدس میں مزید دو فلسطینی شہید

صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مزید دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے فلسطینی عوام پر اپنے مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بدھ کی شام کو بیت المقدس میں واقع بیت شمیش نامی محلے میں فائرنگ کر کے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ دو فلسطینی بیت شمیش میں ایک بس میں داخل ہو کر سرد  ہتھیار سے حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے کہ ان کو فائرنگ کا نشانہ بنا لیا گیا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے بھی کہا ہے کہ رواں مہینے کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں کے حملوں میں پچپن فلسطینی شہید اور دو ہزار سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

الخلیل میں تحریک فتح کے نمائندے عماد خرواط نے بھی کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی اور مشرقی بیت المقدس کے دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل تک انتفاضہ قدس جاری رہے گا۔ عماد خرواط کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلیوں کی جانب سے شروع کیے جانے والا فلسطینی قوم کا قتل عام فلسطینیوں کے اتحاد کا باعث بنے گا۔