عراق میں زائرین کا داخلہ قافلے کی شکل میں انجام پائے گا
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i199663-عراق_میں_زائرین_کا_داخلہ_قافلے_کی_شکل_میں_انجام_پائے_گا
عراق کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اربعین سمیت مختلف مواقع پر عراق میں زائرین کے آمد کو منظم کیا جائے گا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۳, ۲۰۱۵ ۰۵:۲۳ Asia/Tehran
  • عراق میں زائرین کا داخلہ قافلے کی شکل میں انجام  پائے گا

عراق کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اربعین سمیت مختلف مواقع پر عراق میں زائرین کے آمد کو منظم کیا جائے گا-

رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر داخلہ محمد سالم الغبان نے کہا ہے کہ اربعین سمیت مختلف مواقع پر عراق کا سفر گروہوں اور قافلوں کی شکل میں انجام پائے گا-

عراقی وزیر داخلہ نے کہا کہ زائرین کے سفر کو منظم بنانے کے لئے کئی مہینے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے وزارت خانوں اور اداروں کے اشتراک سے ایک کمیٹی تشکیل پا چکی ہے- انھوں نے کہا کہ اس کمیٹی کا مقصد امام حسین علیہ السلام کے چہلم اور دوسرے مواقع پر انجام پانے والے زیارتی سفر کو منظم کرنا ہے-

محمد سالم الغبان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ عراق میں زائرین کے غیر منظم داخلے کو روکنے کے لئے ضروری ہماہنگی انجام پا چکی ہے-

پیش گوئی کی جا رہی ہے کہ اس سال امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر تقریبا تیس لاکھ ایرانی، عراق جائیں گے-