شامی فوج نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا
Oct ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
شامی فوج نے لاذقیہ کے شمال میں واقع ایک اہم گاؤں کفردلیہ پرقبضہ کرنے کےلئے جبہہ النصرہ کے حملے کو بری طرح ناکام بنادیا ہے۔
شام سے موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج نے اس کارروائی میں جبہہ النصرہ کے ان سبھی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے جنھوں نے کفردلیہ نامی گاؤں پر قبضہ کرنے کےلئے حملہ کیا تھا۔بتایا جاتاہے کہ شامی فوج نے اس کارروائی میں بڑے ہی منظم انداز میں اپنے ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے دوران اس نے میزائیل اور مارٹرگولوں کا بھی سہارالیا۔
اس درمیان خبر ہے کہ شامی فوج اور حزب اللہ نے پندرہ روزقبل سلمی کے قریب جس اہم پہاڑی کو دہشت گردوں کےقبضے سے آزاد کرایا تھا اس پربدستور ان کاکنٹرول ہے اور آس پاس کی زرعی اراضی اور مکانات پر بھی شامی فوج کا کنٹرول ہے۔
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج اور حزب کے جوان سلمی شہر کے اطراف کے علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں مصروف ہیں۔