دہشت گرد گروہ احرار الشام کا سرغنہ ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i200108-دہشت_گرد_گروہ_احرار_الشام_کا_سرغنہ_ہلاک
خبری ذرائع نے شام میں دہشت گرد گروہ احرار الشام کے سرغنہ کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۲, ۲۰۱۵ ۰۴:۴۳ Asia/Tehran
  • دہشت گرد گروہ احرار الشام کا سرغنہ ابو آدم- فائل فوٹو
    دہشت گرد گروہ احرار الشام کا سرغنہ ابو آدم- فائل فوٹو

خبری ذرائع نے شام میں دہشت گرد گروہ احرار الشام کے سرغنہ کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔

فرانس پریس نے شام کے خبری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حلب کے نواح میں شامی فوج کی پیش قدمی کے ساتھ ہی دہشت گرد گروہ احرار الشام کا فیلڈ کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ابو آدم نام کا ایک شخص دہشت گرد گروہ احرار الشام کا سرغنہ تھا کہ جو حلب کے جنوبی نواحی علاقے میں شامی فوج کی کارروائی میں ہلاک ہو گیا ہے۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شامی فوج نے حلب کے جنوبی نواحی علاقے میں شقیدلہ گاؤں اور البنجیرہ پہاڑی کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔