شام کے جنوبی علاقے میں داعش کا ایک آئیل ٹینکر تباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i200656-شام_کے_جنوبی_علاقے_میں_داعش_کا_ایک_آئیل_ٹینکر_تباہ
شام کی فوج نے جنوبی علاقے صوبہ السویدا میں داعش کا ایک آئیل ٹینکر تباہ کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۷, ۲۰۱۵ ۰۵:۳۳ Asia/Tehran
  • شام کی فوج نے داعش کا ایک آئیل ٹینکر تباہ کردیا۔
    شام کی فوج نے داعش کا ایک آئیل ٹینکر تباہ کردیا۔

شام کی فوج نے جنوبی علاقے صوبہ السویدا میں داعش کا ایک آئیل ٹینکر تباہ کردیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا ایک آئیل ٹینکر جنوبی صوبے السویدا کے مشرقی مضافات میں تباہ کردیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے السویدا کے مشبک الودیان علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے آئیل ٹینکر کو تباہ کیا ہے۔

فائننشیل ٹائمز نے پندرہ اکتوبر کی اشاعات میں لکھا تھا کہ امریکی اتحاد داعش کو تیل فروخت کرنےسے روکنے میں ناکام رہا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق داعش تکفیری گروہ روزانہ چونتیس ہزار بیرل تیل نکالتا ہے۔ ادھر پریس ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ عراق اور ترکی کے ستائیس تاجر داعش سے تیل خرید کر اس گروہ کی آمدنی کا ایک ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔

یاد رہے دوہزار چودہ میں امریکی وزارت خزانہ کے ایک سابق عہدیدار ڈیویڈ کوھن نے اعلان کیا تھا کہ ترکی اور عراقی کردستان کے بعض دلال دہشتگرد گروہ داعش سے تیل خریدتے ہیں۔