مخالفین کے ساتھ رابطے میں ہیں، صدر اسد
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i200887-مخالفین_کے_ساتھ_رابطے_میں_ہیں_صدر_اسد
شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ وہ روس کی وساطت سے مسلح اپوزیشن گروہوں کے ساتھ رابطے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۲, ۲۰۱۵ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  •  مخالفین کے ساتھ رابطے میں ہیں، صدر اسد

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ وہ روس کی وساطت سے مسلح اپوزیشن گروہوں کے ساتھ رابطے ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق صدر بشار اسد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دمشق، ماسکو کے تعاون سے مسلح مخالفین کے ساتھ رابطے میں تاکہ ملک میں امن و آشتی کا قیام میں عمل میں آسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک آشتی کی بات ہے تو ہم اپنے خلاف اسلحہ اٹھانے والوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے دمشق اور روس میں مکمل ہماہنگی پائی جاتی ہے۔ صدر بشار اسد نے کہا کہ ان کی حکومت ،ماسکو اور اپنے مخالفین کے درمیان رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ صورتحال کو بہتر بنانے اور امن کے مستقبل کے لیے اس سے بہتر کوئی راستہ نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ روس نے تیس ستمبر سے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملوں شروع کر دیئے ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ وہ یہ حملے شامی حکومت کی درخواست پر کر رہا ہے۔ روس شامی حکومت کے مسلح مخالفین کی دو بار میزبانی بھی کرچکا ہے جس کا مقصد ان کے نظریات میں اعتدال پیدا کرنا اور حکومت شام کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کرنا تھا۔