شیخ حسن عیسی کی سزائے قید میں تیس دن کی توسیع
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i201632-شیخ_حسن_عیسی_کی_سزائے_قید_میں_تیس_دن_کی_توسیع
بحرینی عدالت نے بحرین کے معروف عالم دین شیخ حسن عیسی کی سزائے قید میں تیس دن کی توسیع کردی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۳:۳۶ Asia/Tehran
  • شیخ حسن عیسی کی سزائے قید میں تیس دن کی توسیع
    شیخ حسن عیسی کی سزائے قید میں تیس دن کی توسیع

بحرینی عدالت نے بحرین کے معروف عالم دین شیخ حسن عیسی کی سزائے قید میں تیس دن کی توسیع کردی ہے۔

عراق کی براثا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عدالت نے جمعیت الوفاق کے ایک سینئر رہنما اور سابق رکن پارلیمنٹ شیخ حسن عیسی کی سزائے قید میں تیس دن کی توسیع کردی ہے۔

شیخ حسن عیسی کی سزا میں توسیع کا مقصد ان پر عائد الزامات کے بارے میں تحقیقات کرنا بتایا گیا ہے۔ شیخ حسن عیسی کے علاوہ جمعیت الوفاق کے دیگر اہم رہنما شیخ علی سلمان اور مجید میلاد بھی آل خلیفہ کی جیلوں میں قید ہیں۔