حلب میں بارودی سرنگ کا دھماکا
Apr ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
شام کے صوبہ حلب میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں چھ بچے ہلاک ہو گئے-
شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ حلب کے ایک دیہات میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں چھ بچے ہلاک اور دسیوں افراد زخمی ہوگئے- یہ بچے شمالی حلب کے دیہات "درب حسن " کے مضافات میں کھیلنے میں مصروف تھے-
داعش دہشت گرد، اپنے زیرقبضہ شہروں اور دیہاتوں سے فرار کرتے وقت، بارودی سرنگیں نصب کر دیتے ہیں-
دوسری طرف لبنان اور شام کے سرحدی علاقے القلمون میں داعش اور دوسرے مسلح گروہوں کے درمیان اختلافات کے باعث ان کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں-
مسلح گروہوں کا کہنا ہے کہ قلمون کی مشرقی پہاڑیاں ان کے قبضے میں ہونی چاہئیں جبکہ داعش اس علاقے کو ریف دمشق میں اپنے دہشت گردوں کی مدد کے لئے استعمال کرتا ہے-
ٹیگس