عراق میں داعش کے کئی دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i220612-عراق_میں_داعش_کے_کئی_دہشت_گرد_ہلاک
مغربی عراق میں داعش کے مزید کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۷:۰۳ Asia/Tehran
  • صوبہ الانبار کے صدر مقام ہیت سے گذرتے ہوئے عراقی فوج کے ایک کارواں کے راستے میں ہونے والے کئی دھماکوں میں چھ فوجی ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے-
    صوبہ الانبار کے صدر مقام ہیت سے گذرتے ہوئے عراقی فوج کے ایک کارواں کے راستے میں ہونے والے کئی دھماکوں میں چھ فوجی ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے-

مغربی عراق میں داعش کے مزید کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں-

شین ھوا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ صوبہ الانبار میں داعش دہشت گردوں کے ساتھ فوج کی جھڑپ میں اس گروہ کے بائیس افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں-

درایں اثنا صوبہ الانبار کے صدر مقام شہر الرمادی میں امن و استحکام بحال ہونے کے بعد سیکڑوں عراقی خاندان اپنے گھروں کو واپس چلے گئے ہیں-

دوسری جانب صوبہ الانبار کے صدر مقام ہیت سے گذرتے ہوئے عراقی فوج کے ایک کارواں کے راستے میں ہونے والے کئی دھماکوں میں چھ فوجی ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے-