جنیوا امن مذاکرات
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i221332-جنیوا_امن_مذاکرات
شام کے وزیر اطلاعات و نشریات نے ایک بار پھر کہا ہے کہ جنیوا امن مذاکرات میں صدر بشار اسد کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • جنیوا امن مذاکرات

شام کے وزیر اطلاعات و نشریات نے ایک بار پھر کہا ہے کہ جنیوا امن مذاکرات میں صدر بشار اسد کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی نے جمعے کو دمشق میں ایک بیان میں کہا ہے کہ جنیوا امن مذاکرات میں صدر بشار اسد کے بارے میں گفتگو نہیں ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ جنیوا امن مذاکرات کے ایجنڈے میں ریاض کے حمایت یافتہ مخالفین سمیت کسی بھی گروہ اور جماعت کے ساتھ بشار اسد کے مستقبل کے بارے میں بات چیت شامل نہیں ہے۔

شام کے وزیر اطلاعات و نشریات نے ایک بار پھر کہا کہ اس بارے میں فیصلہ کرنے کا حق صرف شام کے عوام کو ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں شام کے امن مذاکرات کا نیا دور بدھ تیرہ اپریل سے جنیوا میں شروع ہوگیا ہے۔

امن مذاکرات میں شرکت کے لئے شام کی حکومت کا وفد جمعے کو جنیوا پہنچا ہے جس کی قیادت اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری کر رہے ہیں ۔

شام نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات کے باعث اس کی مذاکراتی ٹیم جمعے سے امن مذاکرات میں شرکت کرے گی۔