ایران اور افغانستان کے نائب وزرائے خارجہ کا صلاح و مشورہ
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i240658-ایران_اور_افغانستان_کے_نائب_وزرائے_خارجہ_کا_صلاح_و_مشورہ
تہران میں ایران اور افغانستان کے نائب وزرائے خارجہ کے صلاح و مشورے کا نیا دور منعقد ہوا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۴, ۲۰۱۶ ۰۵:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور کے ساتھ  افغانستان کے نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل کرزئی کی ملاقات
    ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور کے ساتھ افغانستان کے نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل کرزئی کی ملاقات

تہران میں ایران اور افغانستان کے نائب وزرائے خارجہ کے صلاح و مشورے کا نیا دور منعقد ہوا۔

وزارت خارجہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل کرزئی اور ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور نے بدھ کو مختلف سیاسی، سیکورٹی، فوجی، اقتصادی اور ثقافتی میدانوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا-

ایران اورافغانستان کے نائب وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون میں اضافے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، اسلامی جمہوریہ ایران میں افغان مہاجرین کی اقامت کو قانونی بنانے، چابہار- ٹراسکا ٹرانزٹ کے معاہدے پر عمل درآمد، خواف- ہرات ریلوے لائن کو مکمل کرنے اور افغانستان سے متعلق علاقائی و بین الاقوامی تعاون کے بارے میں بھی بات چیت کی-