افغانستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر پاکستان کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i243868-افغانستان_کے_ساتھ_تعلقات_کے_فروغ_پر_پاکستان_کی_تاکید
پاکستانی وزیراعظم کے خارجہ امور میں مشیر، سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ان کا ملک، افغانستان کے ساتھ قریبی تعلقات و تعاون کا خواہاں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۱, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیراعظم کے خارجہ امور میں مشیر، سرتاج عزیز
    پاکستانی وزیراعظم کے خارجہ امور میں مشیر، سرتاج عزیز

پاکستانی وزیراعظم کے خارجہ امور میں مشیر، سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ان کا ملک، افغانستان کے ساتھ قریبی تعلقات و تعاون کا خواہاں ہے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  پاکستانی وزیراعظم کے خارجہ امور میں مشیر، سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان، دونوں ملکوں کی قوموں کے مفادات اور علاقے میں امن و ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کے مقصد سے افغانستان کے ساتھ تعلقات و تعاون کو فروغ دینے کے عمل کا پابند ہے۔ انھوں نے افغانستان کی آزادی کی ستّانوے ویں سالگرہ کی ایک تقریب سے اپنے خطاب میں دونوں ملکوں کی مشترکہ تاریخی، دینی و ثقافتی اقدار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایک دوسرے کے ملکوں کی حکومتوں کے احترام،ارضی سالمیت اور ایک دوسرے کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنے کے اصول کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں افغانستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

پاکستانی وزیراعظم کے خارجہ امور میں مشیر، سرتاج عزیز نے کہا کہ ان کا ملک، افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔ انھوں نے دہشت گردی کو دونوں ملکوں کے لئے ایک مشترکہ خطرہ قرار دیا کہ جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ سرتاج عزیز نے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان قریبی تعاون کو اہمیت کا حامل قرار دیا۔