دہشت گرد گروہوں کے سنجیدہ مقابلے پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i245548-دہشت_گرد_گروہوں_کے_سنجیدہ_مقابلے_پر_تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے خطے میں دہشت گرد گروہوں کے سنجیدہ مقابلے پر تاکید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۵:۱۲ Asia/Tehran
  •  صلاح الدین ربانی نے علی شمخانی سے ملاقات میں افغانستان کی مشکلات کے حل سے متعلق ایران کی جانب سے انجام دیے جانے والے اقدامات اور مثبت سرگرمیوں کو سراہا۔
    صلاح الدین ربانی نے علی شمخانی سے ملاقات میں افغانستان کی مشکلات کے حل سے متعلق ایران کی جانب سے انجام دیے جانے والے اقدامات اور مثبت سرگرمیوں کو سراہا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے خطے میں دہشت گرد گروہوں کے سنجیدہ مقابلے پر تاکید کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے پیر کے دن تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری  علی شمخانی سے ملاقات کی۔ علی شمخانی نے اس ملاقات میں کہا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر فعال مواقف اختیار کرتے ہوئے دہشت گرد گروہوں کے وجود میں آنے اور ان کے پھیلاؤ کے علل و اسباب منجملہ دہشت گرد گروہ داعش کے افکار اور اس کی مالی حمایت کرنے والوں کا مقابلہ کیا جانا چاہئے۔

علی شمخانی نے خطے میں موجود مشکلات اور سیکورٹی بحرانوں خصوصا تکفیری اور دہشت گرد گروہوں کے خطرے کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مقابلے کے بہانے امریکہ کی فوجی و سامراجی موجودگی اور صیہونی حکومت کے خطرے سمیت  اسلامی ممالک کو درپیش اہم خطرات اور ان ممالک کی ترجیحات سے تکفیری دہشت گرد گروہوں کے پھیلاؤ کے باعث غفلت نہیں برتی جانی چاہئے۔  

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے اس ملاقات میں افغانستان کی اعلی امن کونسل کے  سابق سربراہ شہید برہان الدین ربانی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے اقدامات اور سرگرمیوں کو افغانستان کے قومی اتحاد اور اسلامی بیداری کے سلسلے میں بہت موثر قرار دیا اور کہا کہ اس مجاہد عالم کے نظریات افغان حکام اور جوان نسل کے لئے ایک اچھا نمونہ ہیں۔

افغان وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں افغانستان کی مشکلات کے حل سے متعلق ایران کی جانب سے انجام دیے جانے والے اقدامات اور مثبت سرگرمیوں کو سراہا۔