عراقی ہتھیاروں کے گودام، شہروں سے باہر منتقل کئے جائیں: العبادی
-
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی
عراقی وزیر اعظم نے اس ملک کے ہتھیاروں کے گوداموں کو شہروں سے باہر منتقل کرنے کا حکم جاری کیا ہے-
ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے مشرقی بغداد میں ہتھیاروں کے ایک گودام میں دھماکے کے دو دنوں بعد، ان گوداموں کو شہروں سے باہر منتقل کرنے کا حکم دیا ہے- ان دھماکوں کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے تھے-
عراق کی حکومت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ العبادی نے اس ملک کی مشترکہ آپریشنل کمان کو یہ حکم دیا ہے کہ ہتھیاروں کے تمام گودام اور حتی ہتھیار بنانے والے کارخانے بھی شہروں سے باہر منتقل کردیے جائیں-
واضح رہے کہ دو روز قبل مشرقی بغداد کے العبیدی کے علاقے میں عراقی فوج کے ہتھیاروں کے ایک بڑے گودام پر مسلح افراد کے راکٹ کے حملے کے باعث زبردست دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے-