روسی فضائیہ کے حملے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i258427-روسی_فضائیہ_کے_حملے_میں_درجنوں_دہشت_گرد_ہلاک
روسی فضائیہ کے حملے میں دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے درجنوں عناصر ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran
  • روسی فضائیہ کے حملے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک

روسی فضائیہ کے حملے میں دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے درجنوں عناصر ہلاک ہوگئے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے بتایا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز ایڈمرل کوزنسوف سے پرواز کرنے والے روسی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شام کے صوبے ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے میں جہبت النصرہ کے تین دہشت گرد کمانڈروں سمیت تیس عناصر ہلاک ہوگئے۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کمانڈروں میں، محمد ہلال، ابوجابر اور ابو بہا اصفری شامل ہیں جو حلب اور حماہ میں دہشت گردوں کی مختلف ٹولیوں کو آپریٹ کر رہے تھے۔

بحیرہ روم میں تعینات روسی بحری بیڑہ

 

یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ روس کا بحری بیڑہ ایڈمرل کوزنسوف مشرقی بحیرہ روم میں شام کے قریب تعینات ہے۔