شام کاجنگی طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گر کرتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i274224-شام_کاجنگی_طیارہ_فنی_خرابی_کی_وجہ_سے_گر_کرتباہ
شام نے ترکی کی سرحد کے قریب اپنے ایک جنگی طیارے کے گرنے کی تصدیق کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۷:۲۱ Asia/Tehran
  • شام کاجنگی طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گر کرتباہ

شام نے ترکی کی سرحد کے قریب اپنے ایک جنگی طیارے کے گرنے کی تصدیق کی ہے۔

شامی ذرائع نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ شامی فوج کے لڑاکا طیارے مگ 23 کو شام اورترکی کی سرحد کے قریب مار گرایا گیا ہے۔

 شامی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کی سرحد کے قریب طیارے کیساتھ ایئر فورس کا رابطہ منقطع ہوا اور لڑاکا طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا جس کے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔

اس سے قبل ترکی نے کہا تھا کہ شام کا ایک لڑاکا طیارہ شامی مسلح گروہوں کے حملے کے نتیجے میں شام اور ترکی کی سرحد کے درمیان تباہ ہوا ہے۔