نگاہیں آج بھی انہیں ڈھونڈ رہی ہیں
https://urdu.sahartv.ir/news/news-i330863-نگاہیں_آج_بھی_انہیں_ڈھونڈ_رہی_ہیں
ابتدا میں تو یہ افواہ پھیلی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لبنان میں کاردار سید محسن موسوی اپنے ساتھیوں سمیت قتل کردیئے گئے ہیں لیکن ایسے شواہد اور دستاویزات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ یہ افراد آج بھی غاصب صیہونی حکومت کی قید میں ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
  • نگاہیں آج بھی انہیں ڈھونڈ رہی ہیں

ابتدا میں تو یہ افواہ پھیلی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لبنان میں کاردار سید محسن موسوی اپنے ساتھیوں سمیت قتل کردیئے گئے ہیں لیکن ایسے شواہد اور دستاویزات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ یہ افراد آج بھی غاصب صیہونی حکومت کی قید میں ہیں

۵ جولائی انیس سو بیاسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے تین ڈپلومیٹس اور صحافی حضرات کو کہ جو بیروت سے چالیس کیلومیٹر شمال میں واقع اپنے دفتر اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کی جانب رواں دواں تھے حزب فالانژ لبنان کے کارندوں کے ہاتھوں اغوا ہوگئے۔

اس زمانے میں غاصب صیہونی حکومت نے لبنان پر حملہ کیا ہوا تھا اور حزب فالانژ نامی تنظیم اور غاصب صیہونی حکومت کا بہت زیادہ گٹھ جوڑ تھا۔

ابتدا میں تو یہ افواہ پھیلی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لبنان میں کاردار سید محسن موسوی اپنے ساتھیوں سمیت قتل کردیئے گئے ہیں لیکن ایسے شواہد اور دستاویزات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ یہ افراد آج بھی غاصب صیہونی حکومت کی قید میں ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے متعدد بار اقدامات کے باوجود غاصب صیہونی حکومت نے اب تک ان افراد کو آزاد کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔

ان افراد میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلیٰ افسر سردار حاج احمد متوسلیان بھی شامل ہیں۔