خبریں
-
چین نے ہندوستان کے خلاف شکایت کر دی
Oct ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۵چین کی وزارت تجارت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹریوں کے داخلی مینوفیکچررز کو غیر منصفانہ سبسڈی دینے کے لیے، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن ڈبلیو ٹی او میں ہندوستان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
-
محمد الھندی : فلسطینی مجاہدوں نے ہتھیار نہيں ڈالے
Oct ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۹جہاد اسلامی فلسطین کے سینیئر رہنما محمد الہندی نے تاکید کی ہے کہ مزاحمتی تنظیموں نے ہتھیار ڈالنے پر مبنی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
-
احمد الجولانی: دمشق اپنے تعلقات کو ازسرِ نو متعین اور منظم کر رہا ہے
Oct ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۷شام کے عبوری صدر احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات میں کہا کہ دمشق اپنے تعلقات کو ازسرِ نو متعین اور منظم کر رہا ہے تاکہ شام اور خطے میں پائیدار استحکام حاصل کیا جا سکے۔
-
ایران کے خلاف منسوخ شدہ قراردادوں پر عمل در آمد غیر قانونی ، وزیر خارجہ
Oct ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۷وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے تین یورپی ممالک کی جانب سے جوہری معاہدے کے تنازع کے حل کے طریقۂ کار اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایران کے خلاف پہلے سے منسوخ شدہ قراردادوں کو بحال کرنے کی کوشش کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
-
امریکہ سے باہر گُوگل کا سب سے بڑا مرکز ہندوستان میں
Oct ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۰عالمی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ سرچ انجن کمپنی گُوگل نے امریکہ سے باہر اپنا سب سے بڑا مرکز ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
پاکستان نے افغانستان کے ساتھ دو روزہ جنگ بندی پر اتفاق کی تصدیق کر دی
Oct ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۹پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اسلام آباد نے افغانستان کی طالبان عبوری حکومت کے ساتھ 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جو مقامی وقت کے مطابق آج شام 6 بجے سے شروع ہوگی۔
-
پاک افغان سرحد پر کشیدگی جاری، دونوں طرف سے ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ
Oct ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۳پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی بدستور جاری ہے دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کے دعوے کیئے ہیں۔
-
غزہ کی پٹی میں حکومت سازی کے لئے "سینئر ایلچی" کا نظریہ غیر قابل قبول: حماس
Oct ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۵تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے ایک رکن نے اعلان کیا ہے کہ یہ تحریک غزہ کی پٹی میں حکومت سازی کے لئے "سینئر ایلچی" کے نظریے کو قبول نہیں کرتی اور فلسطینی عوام کے پاس ایسے اہل لوگ ہیں جو انہیں بین الاقوامی سرپرستی سے بے نیاز کردیں گے۔
-
ایران کا اعلان، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون صرف پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کے دائرے میں
Oct ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۱ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ایران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون صرف پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کے دائرے میں ہوگا۔
-
"ہمیں جیل میں نہیں، مذبح خانے میں رکھا گیا تھا"، رِہا ہونے والے فلسطینیوں کی دُکھ بھری روداد
Oct ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۴:۵۶غاصب اسرائیلی حکومت کی قید سے رِہا ہونے والے فلسطینیوں نے اپنی دُکھ بھری روداد سناتے ہوئے کہا ہے کہ "ہمیں جیل میں نہیں بلکہ مذبح خانے میں رکھا گیا تھا۔"