صوبائی اور قومی اسمبلی سے ایم کیو ایم کے ارکان کا استعفی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i196335-صوبائی_اور_قومی_اسمبلی_سے_ایم_کیو_ایم_کے_ارکان_کا_استعفی
پاکستان کی متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان نے صوبائی اور قومی اسمبلیوں کی نشستوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۲, ۲۰۱۵ ۰۵:۱۳ Asia/Tehran
  • parliment of Pakistan
    parliment of Pakistan

پاکستان کی متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان نے صوبائی اور قومی اسمبلیوں کی نشستوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ کے حکم پر اس پارٹی کے ارکان نے صوبائی اور قومی اسمبلی اور سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

 ایم کیو ایم کے عہدے داروں نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت ان کے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے اس لئے اجتماعی طور پر مستعفی ہونے کے سوا اور کوئی راستہ باقی نہیں رہا ہے۔

 رپورٹوں کے مطابق یہ فیصلہ الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں لیا گیا۔

مبصرین کا خیال ہے کہ ایم کیوایم، یہ فیصلہ کر کے مرکزی حکومت پر دباؤ بڑھانا چاہتی ہے۔

 واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے عہدے داروں نے کراچی میں فوجی آپریشن کو اپنی پارٹی کے خلاف کارروائی قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ الطاف حسین نے کچھ دن قبل کراچی میں امن کی بحالی کے لئے بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا تھا، جس کے بعد ان کی پارٹی اور ارکان پر دباؤ میں اضافہ ہو گیا۔