پاکستانی فضائیہ کی بمباری، سترہ دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i208217-پاکستانی_فضائیہ_کی_بمباری_سترہ_دہشت_گرد_ہلاک
پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان میں بمباری کر کے سترہ دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۳:۵۵ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائی جاری
    دہشت گردوں کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائی جاری

پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان میں بمباری کر کے سترہ دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے-

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے دتہ خیل اور شوال میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سترہ دہشت گرد ہلاک جبکہ بمباری سے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔

ایسے عالم میں کہ جب پاکستانی فوج دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستان سے اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مزید مؤثر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے- امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی پالیسی درست ہے تاہم پاکستان کو مزید موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے-