پاکستان میں داعش کا خطرہ، اس ملک کے خفیہ تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i211141-پاکستان_میں_داعش_کا_خطرہ_اس_ملک_کے_خفیہ_تحقیقاتی_ادارے_کی_رپورٹ
حکومت پاکستان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ ملک میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے، کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت داعش سے بھی خطرہ لاحق ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں داعش کا خطرہ، اس ملک کے خفیہ تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ

حکومت پاکستان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ ملک میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے، کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت داعش سے بھی خطرہ لاحق ہے۔

پاکستان کے خفیہ تحقیقاتی ادارے آئی بی کے سربراہ آفتاب سلطان نے سینیٹ کی داخلہ امور کی کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی تنظیمیں بعض مسلح گروہ دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کا ساتھ دے رہی ہیں۔

اگرچہ حکومت پاکستان اب تک اس بات سے انکار کر رہی تھی کہ ملک میں د اعش کا کوئی اثر ہے لیکن آئی بی کے سربراہ آفتاب سلطان نے صاف لفظوں میں کہا ہے کہ آئی بی نے پاکستان کے اندر داعش کے ایک بڑے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دیگر دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں طالبان گروہ اب بھی سب سے بڑا دہشت گرد گروہ ہے تاہم آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں اس گروہ کو کافی حد تک کمزور کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کو پاکستان کے اخـبارات اور جرائد نے بھی لکھا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے داعش کے عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں داعش کی سرگرم موجودگی کی پہلے ہی تصدیق ہو چکی ہے۔