بلوچستان سے را کے افسر کی گرفتاری، پاکستان کا ہندوستان سے احتجاج
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i217924-بلوچستان_سے_را_کے_افسر_کی_گرفتاری_پاکستان_کا_ہندوستان_سے_احتجاج
پاکستان نے اسلام آباد میں ہندوستان کے ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے پاکستان میں ہندوستانی مداخلت پر سخت احتجاج کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • بلوچستان سے را کے افسر کی گرفتاری، پاکستان کا ہندوستان سے احتجاج

پاکستان نے اسلام آباد میں ہندوستان کے ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے پاکستان میں ہندوستانی مداخلت پر سخت احتجاج کیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں متعین ہندوستان کے ہائی کمشنر گوتم بمبا والے کو طلب کر کے بلوچستان سے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کل بھوشن یادو کی گرفتاری سے متعلق تفصیل پیش کی اور پاکستان میں ہندوستانی مداخلت پر سخت احتجاج کیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس موقع پر ہندوستانی ہائی کمشنر کو ایک مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ را کی پاکستان کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھایا جائے گا اور ہندوستان مستقبل میں اس قسم کی تخریبی کارروائیوں سے باز رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کل دعوی کیا تھا کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے بلوچستان سے را کا ایک ایجنٹ گرفتار کیا ہے جو ہندوستانی بحریہ کا حاضر سروس کمانڈر ہے۔ سرفراز بگٹی نے دعوی کیا کہ وہ بلوچستان میں بہت سی دہشت گردی کی کارروائیوں اور فرقہ وارانہ اقدامات میں ملوث رہا ہے اور اس کے علیحدگی پسند تنظیموں سے رابطے تھے۔ ان کہنا تھا کہ ہندوستانی بحریہ کے اس افسر کی گرفتاری سے ثابت ہو گیا کہ ہندوستان، بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں ملوث ہے۔