ڈبل ٹیبل ٹینس کی تاریخ میں ایران کا پہلا کانسی کا تمغہ
ایران کے بنیامین فرجی اور آلن قزاقستانی پر مشتمل ٹیبل ٹینس ٹیم نے عالمی چیمپیئن شپ کے دوران تاریخ میں کانسی کا پہلا تمغہ جیت لیا۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق استنبول میں ورلڈ یوتھ ڈبلز چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بنیامین فرجی اور قزاقستان کے ایلن کورمانگلوف کی ڈبلز ٹیم کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوا اور اس طاقتور ٹیم کے خلاف شکست قبول کرتے ہوئے اس مقابلے میں ایران کو ڈبل ٹیبل ٹینس کی تاریخ کا پہلا تمغہ حاصل ہوگیا۔
عالمی یوتھ ڈبلز چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ایران کے بنیامین فرجی اور قزاقستان سے تعلق رکھنے والے آلن کورمانگلوف جنوبی کوریا کے مقابلے میں تین صفر سے ہار گئے اور عالمی چیمپیئن شپ کا قیمتی کانسی کا تمغہ جیت کر فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہے۔
جنوبی کوریا نے تینوں میچ بالترتیب تین صفر، گیارہ چھے اور گیارہ پانچ سے جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔
ایران کی قومی ٹیم کے کھلاڑی اور ان کے قزاقستانی ساتھی نے سیمی فائنل تک پہنچنے سے پہلے ہندوستان اور پولینڈ کی ٹیموں کو 3-2 سے شکست دے کر دنیا کی ٹاپ چار ٹیموں میں اپنا نام درج کرایا اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
دوسرے سیمی فائنل میچ میں چینی ڈبلز ٹیم نے فرانس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جہاں سونے کے تمغے کے لیے اس کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا۔
کانسی کا یہ تمغہ عالمی یوتھ چیمپیئن شپ میں ایرانی ٹیبل ٹینس کی تاریخ کا پہلا تمغہ ہے جسے ایرانی ٹیبل ٹینس جینیئس نے جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel