پاکستان کی جانب سے ہندوستان کے بیلیسٹک میزائل کے تجربے پر تشویش
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i222562-پاکستان_کی_جانب_سے_ہندوستان_کے_بیلیسٹک_میزائل_کے_تجربے_پر_تشویش
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہندوستان کی جانب سے آبدوز سے ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے بیلیسٹک میزائل کے تجربے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۳, ۲۰۱۶ ۰۳:۴۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کی جانب سے ہندوستان کے بیلیسٹک میزائل کے تجربے پر تشویش

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہندوستان کی جانب سے آبدوز سے ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے بیلیسٹک میزائل کے تجربے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے اس سلسلے میں کہا کہ اس میزائل تجربے سے دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ میں تیزی آ جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کو دو طرفہ معاہدے کے مطابق پاکستان کو میزائل کے اس تجربے سے آگاہ کرنا چاہیے تھا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔

انھوں نے ہندوستان کے ساتھ امن مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نئی دہلی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن اسے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے واقعات پر تحفظات ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی بحریہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس نے آبدوز سے فائر کیے جانے والے بیلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے یہ میزائل ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔