افغانستان سے بازیاب، علی حیدر گیلانی پاکستان پہنچ گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i225658-افغانستان_سے_بازیاب_علی_حیدر_گیلانی_پاکستان_پہنچ_گئے
افغانستان سے بازیاب ہونے والے پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کابل سے پاکستان پہنچ گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
  •  افغانستان سے بازیاب، علی حیدر گیلانی پاکستان پہنچ گئے

افغانستان سے بازیاب ہونے والے پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کابل سے پاکستان پہنچ گئے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کے مطابق علی حیدر گیلانی خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے ۔ لاہور ایئرپورٹ پرعلی حیدر گیلانی کے استقبال کے لیے ان کے اہلخانہ اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تین سال قبل پاکستان سے اغوا ہونے والے علی حیدر گیلانی کو گزشتہ روز افغانستان کے صوبے پکتیکا سے بازیاب کرایا گیا تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ علی حیدر گیلانی کو پاکستان سے کب افغانستان منتقل کیا گیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کو افغان اور امریکی فوج کے مشترکہ آپریشن کے دوران القاعدہ سے منسلک ایک دہشت گرد گروہ کے قبضے سے بازیاب کرایا گیا ہے۔

علی حیدر گیلانی کو مئی دوہزار تیرہ کے عام انتخابات سے دو روز قبل ملتان سے اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ ایک انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ نامعلوم افراد نے ان کے جلسے پر فائرنگ بھی کی تھی جس میں ان کے پی اے سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف، فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سمیت متعدد رہنماؤں نے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد پیش کی ہے۔