صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی گرفتاریاں جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i228514-صوبہ_خیبر_پختونخوا_میں_دہشت_گردوں_کی_گرفتاریاں_جاری
پاکستانی فوج نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے اسّی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی گرفتاریاں جاری

پاکستانی فوج نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے اسّی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا-

پاکستان سے موصولہ خبروں کے مطابق پاکستانی فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس ملک کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پیشاور میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران بائیس افغان باشندوں سمیت اسّی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے-

پاکستانی فوج نے کہا کہ شہر پشاور میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوئے ہیں-

مسلح گروہوں کے ذریعے دہشت گردی اور تشدد کے واقعات، پاکستان کا اہم ترین مسئلہ ہیں- دسمبر دوہزار چودہ میں پیشاور کے ایک اسکول پر دہشت گردانہ حملے کے بعد سے، حکومت پاکستان نے دہشت گردی اور انتہائی پسندی سے ٹھوس مقابلے کو اپنے ایجنڈے میں قرار دے رکھا ہے-